شجاع آباد، 15 جولائی(اے پی پی):8محرم الحرام کا قدیمی جلوس سید اختر حسین شاہ مرحوم کی رہائش گاہ سے برآمد ہو کر آپنے مقررہ راستے خان گڑھ روڈ سے ہوتا ہوا چوطاقہ گیٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں عزاداران کی کثیر تعداد موجود تھی اور عزدران کے لیے لنگر تقسیم کئے جارہے تھے اور جگہ جگہ پانی کی سبیلیں بھی لگائیں گئی۔
جلوس میں پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے،جلوس میں ریسکیو 1122،ٹریفک وارڈن اہلکار بھی موجود تھے۔