نویں اور دسویں محرم الحرام کیلئے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں؛ کمشنر کوئٹہ

19

کوئٹہ، 15جولائی(اے پی پی): کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے نویں اور دسویں محرم الحرام کیلئے سیکورٹی سمیت تمام انتظامیہ مکمل کرلیے ہیں، عاشورہ کے جلوس میں پانچ ہزار پولیس ،ایف سی اور لیویز اہلکار تعینات ہونگے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے آرمی کے پانچ پلٹون اسٹینڈ بائی رہینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہو ئے کیا۔ کمشنر نے کہا کہ نویں اور دسویں محرام الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کی فضائی نگرانی کے ساتھ جلوس کے روٹ پر ایک ہزار کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے۔

کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی تھریٹ بھی ہیں اسی حوالے  سے سیکورٹی انتظامات سخت کیے گئے  شہر کے داخلی وخارجی راستوں میں ناکے لگائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن  میں متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے، کالعدم تنظیم  سیمت دیگر دہشت گرد تنظیمیں تخریبی کاری کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے جلوس راستوں میں صفائی کے انتظامات کیے جارہے ہیں شہر سے 30ٹن کچرہ اٹھا چکے ہیں۔