صوبائی وزیر رانا سکندر حیات کا دورہ ملتان،محرم الحرام کے انتظامات بارے بریفنگ لی

19

ملتان،15 جولائی(اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ملتان آمد،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے محرم الحرام کے انتظامات بارے بریفنگ لی اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر یوم عاشور تک ملتان ڈویژن میں موجود رہوں گا ۔ مجالس کی مانیٹرنگ،جلوس روٹس،کنٹرول رومز کا دورہ، سیکورٹی امور کی نگرانی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے امن و امان کے قیام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے احکامات دیے ہیں ۔

کمشنر مریم خان نے کہا کہ ڈویژن میں 3182 مجالس، 910 جلوس نکالے جائیں گے اور کہا

86 علماء و ذاکرین کی ضلع بندی، 60 کی زبان بندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا حکومت پنجاب نے امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مکمل اختیارات تفویض کیے ہیں۔

 آر پی او کیپٹن ر سہیل چوہدری نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کیلئے جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں 10 ہزار سے زائد جوان ڈیوٹی پر مامور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق مذہبی منافرت پر مبنی مواد پر بھی کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر  ممبران صوبائی اسمبلی سلمان نعیم، بیرسٹر اسامہ فضل،محمد نازک کریم،رانا اقبال سراج، نازک کریم لانگ،ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی موجود تھے اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق ڈوگر موجود تھے اور ویڈیو لنک پر ڈی سیز، ڈی پی اوز موجود تھے۔