ملتان؛ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا رات گئے دولت گیٹ مرکزی امام بارگاہ،جلوس روٹس کا دورہ

26

ملتان،15 جولائی(اے پی پی ): صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات  نے  رات گئے دولت گیٹ مرکزی امام بارگاہ  کا دورہ کیا  اور جلوس روٹس کا  معائنہ کیا،صوبائی وزیر رانا سکندر حیات نے منتظمین، عزاداروں سے ملاقات کی اور مرکزی امام بارگاہ میں عزاداروں سے خطاب بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں برداشت،صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، امن کی فضا قائم رکھنے میں ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سبیلیں لگائی گئی ہیں، حکومت پنجاب امن و امان کے قیام کیلئے تمام مکاتب فکر سے مکمل رابطے میں ہے۔

 رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلوس کے راستوں پر سروس بند ہوگی ۔

 صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات  نے ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔کمشنر مریم خان، آر پی او کیپٹن ر سہیل چوہدری سمیت  ڈی سی وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق ڈوگر اور ممبران صوبائی اسمبلی سلمان نعیم، بیرسٹر اسامہ فضل، نازک کریم ، رانا اقبال سراج، ایم این اے عبدالقادر گیلانی ہمراہ تھے۔