صنعتوں کے قیام سے نوجوانوں کے لیے بڑی تعداد میں پیداواری ملازمتیں پیدا ہونگی؛ میر علی حسن زیری

18

حب،16 جولائی(اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے صنعت وحرفت میر علی حسن زیری نے کہا ہے کہ صنعت اور سرمایہ کاری معاشی ترقی کی بنیاد ہیں،صنعتوں کے قیام سے نوجوانوں کے لیے بڑی تعداد میں پیداواری ملازمتیں پیدا ہونگی۔

ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حب انڈسٹریز کے ایم ڈی لیڈا فرید محمد حسنی، ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ اور ایس ایس پی حب معروف عثمان  سمیت ضلعی افسران سے ملاقات کے دوران کیا ایم ڈی لیڈا فرید محمد حسنی نے ادارے کی صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے خدمات  صنعت، تجارت، سرمایہ کاری، اور بہتری اور ترقی محکمے کی پالیسیوں کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی۔

 اس موقع  پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے صنعت وحرفت میر علی حسن زیری نے کہا کہ صنعت اور سرمایہ کاری معاشی ترقی کی بنیاد ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری کے وژن کے تحت کام کرنے کا عزم کیا ہے بلوچستان میں معاشی ترقی کے محور کے طور پر  صنعت کاری کوترقی کی حکمت عملی میں اولین ترجیح قرار دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صنعتوں کے قیام سے نوجوانوں کے لیے بڑی تعداد میں پیداواری ملازمتیں پیدا ہونگی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے صنعت وحرفت میر علی حسن زیری نے صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے انتظامی افسران کے کردار اور لیڈا کی معاونت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا اول دل صنعتی شہر ضلع حب بہت جلد سرمایہ کاری کا مرکز بنے گا۔