قصور،16جولائی(اے پی پی): پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر قصورمحمد ارشد بھٹی،چیئرمین وزیراعلیٰ مانیٹرنگ کمیٹی/رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری،رکن صوبائی اسمبلی چوہدری احسن رضا خاں،ڈی پی اوقصور محمد عیسی خان نے ضلع بھر کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے سلسلہ میں برآمد ہونے والے تمام اے کیٹیگری کے مرکزی جلوسوں کے گذرگاہوں کا معائنہ کیا، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز نے اپنی اپنی تحصیلوں کے مرکزی جلوسوں کے حوالے سے انتظامات بارے بریفنگ دی اورتمام مرکزی جلوسوں کے روٹس پر لگائی گئی سبیلوں کے کیمپوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔
تحصیل کوٹ رادھا کشن میں چک 55، سٹی پتوکی، چونیاں،الہ آباد، کنگن پور اور کھڈیاں میں تمام مین امام بار گاہوں کا معائنہ کیا گیا، تمام مرکزی جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی، لائٹنگ،سیکورٹی، سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر انتظامات کو چیک کیاگیا،تمام مرکزی جلوسوں کے منتظمین اور ممبران امن کمیٹی سے ملاقات بھی کی اورمحرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔