اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، عوام تعاون کریں؛ ایس ایس پی

36

اسلام آباد، 16 جولائی (اے پی پی):ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے 9 محرم الحرام کو ٹریفک کے حوالے سے اسلام آباد کے شہریوں کے لئے اہم پیغام میں کہا ہے کہ نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو سے برآمد ہو گااور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گا، اس حوالے سے ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے اور جلوس کی گزرگاہ کے راستوں میں آنے والی ٹریفک متبادل راستوں کی طرف موڑ دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پلان عوام کی سہولت اور سیکورٹی کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے اس سلسلے میں عوام ٹریفک پولیس اہلکاروں سے تعاون کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار

واقعہ پیش  نہ ہو۔