سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا مجالس و جلوسوں کے روٹس کا دورہ، ڈائیورشن پوائنٹس، متبادل راستوں کا جائزہ

12

لاہور، 16 جولائی (اے پی پی): چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے مختلف مجالس و جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور مختلف ڈائیورشن پوائنٹس، متبادل راستوں کا جائزہ لیا۔ سرکل آفیسر انارکلی راشد حیات نے موری گیٹ جلوس، اسلام پورہ پانڈواسٹریٹ کے جلوسوں پر عمارہ اطہر کو بریفنگ دی۔

سی ٹی او لاہور نے نویں،دسویں محرم الحرام کے ٹریفک انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور ڈائیورشن پوائنٹس پر شہریوں سے استفسار کیا اور وارڈنز کو بریفنگ دی۔عمارہ اطہر نے وارڈنز کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، مجلس اور تازیہ جلوس میں شرکت کیلئے آنے والے زائرین کےلئے بہترین پارکنگ انتظامات کئے گئے ہیں۔

  سی ٹی او لاہور نے وارڈنز کو مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ شہریوں کو شہر بھر میں ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہونے دیا جارہا ۔