اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہوں گی ۔ منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم با لائی خیبر پختونخوا، جنوبی سندھ،شمال مشرقی پنجاب ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث 16 (شام/رات) سے21 جولائی کے دوران کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان ہے
17 سے20 جولائی کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، اوکاڑہ،پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان ہے۔