پشاور، 16جولائی(اے پی پی): پشاور میں شب عاشور کا پہلا جلوس امام بارگاہ قمربنی ہاشم اور امام بارگاہ سائیں زرین امامیہ کالونی گلبہار سے برآمد ہوگیا۔ ماتمی جلوس شب عاشور گلبہار، نشترآباد، ہشنگری، محلہ حسینیہ، جھنڈا بازار، کریم پورہ بازار، گھنٹہ گھر، چوک یادگار ، محلہ خداداد، قصہ خوانی اور کوہاٹی سے ہوتے ہوئے صبح آذان فجر کے وقت اپنے ہی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔ یہ جلوس گلبہار ، نشترآباد، ہشتنگری سے ہوتا ہوا محلہ حسینیہ پہنچا جہاں نماز مغربین ادا کی گئی۔
پشاور میں شب عاشور کے مجموعی طور پر 16 جلوس برآمد ہونگے جو اپنے قدیمی راستوں پر ساری رات رواں دواں رہینگے۔ جلوس کے مقررہ راستوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی جلوس کے لئے خصوصی ٹیموں کی شکل میں موجود ہیں ۔
شہر کے داخلی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی کی گئی ہے جبکہ پشاور شہر میں موبائل سروس بھی جزوی طور پر معطل ہے۔