وفاقی دارالحکومت میں شہدائے کربلا کی یادمیں سیکٹر جی- سکس کا ماتمی جلوس برآمد

21

اسلام آباد،16جولائی  (اے پی پی):ملک بھر میں حضرت امام حسین ؓاور خانوادہ رسوال ﷺ کے دیگر شہدائے کربلا کی یادمیں جلوس نکالے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد   میں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؓ اور دیگر  شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عاشو رہ محرم الحرام کے سلسلے میں نویں محرم کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ اثنائے عشری  سیکٹر جی- سکس/ ٹو سے برآمد ہو ا جو کہ سخت سکیورٹی حصار میں اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا مقام آغاز پر آ کر اختتام پذیر ہو گا۔

اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ، اسلام آباد پولیس ، اسلام آباد ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں  کی جانب سے  فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے   گئے۔