چنیوٹ،17 جولائی(اے پی پی): یوم عاشورہ تعزئیہ،علم،ذوالجناح کے جلوس برآمد ہو نا شروع ہو گئے۔ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ کی تنیوں تحصلیوں چنیوٹ،بھوآنہ اور لالیاں میں یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔10محرم الحرام کوضلع چنیوٹ میں 92جلوس،61مجالس کا انعقاد ہوگا اور 10 محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقعہ ضلع چنیوٹ میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ مہاجرین سے برآمد ہوا، رجوعہ سادات میں 72 تابوت پر مشتمل جلوس برآمد ہوا، عزاداروں کی جانب سے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی گئی۔فصیل کے مطاق 10 محرم الحرام یومِ عاشورہ شہادت امام حسینؑ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ مہاجرین سے برآمد ہوا، جلوس میں شبیہ تابوتِ امامِ حسینؑ، علم بردار لشکر اور شبیہ ذوالجناح بھی برآمد ہوئے، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ قصرِ حسینیہؑ محلہ ٹھٹھی شرقی میں اختتام پذیر ہوں گئے، دوسری جناب حضرت امام حسینؑ اور ان کی پیاروں کی یاد میں 8 مکمل تعزیہ جات بھی برآمد ہوے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوے ترکھاناں میدان میں یکجا ہوے، جہاں عزاداروں اور زاہرین ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی،
شہادت امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی یاد میں رجوعہ سادات میں 72 تابوت پر مشتمل جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا میدان کربلا میں اختتام پذیر ہوا، فضا لبیک یا حسینؑ کے نعروں سے گونج اٹھی، جلوس کے راستوں پر سبیلیوں کا اہتمام بھی کیا گیا، اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
1500 سے زائد پولیس اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیے، جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی، شرکا کی داخلی راستوں پر میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کی گئی اور جلوس کی طرف جانے والے راستوں پر خاردار تاریں اور ٹینٹ لگا کربند کردیئے گئے اس کے علاوہ کیمروں کی مدد سے تمام جلوس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی کی گئی۔