قصور، 17 جولائی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے یوم عاشورہ مرکزی جلوس پلان جاری کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے کہا ہے کہ امام بارگاہ سعادات منزل سے حسینہ امام بارگاہ تک راستوں کوسیکیورٹی انتظامات کے تحت کنٹینر و خار دار تاروں سے بند کر دیا گیا، یوم عاشورہ پر ضلع بھر میں 24 جلوس اور 20 مجالس کا انعقاد ہو گا۔جبکہ 2500 پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم میں شہر کے مرکزی جلوس کی سیف سٹی کیمروں جبکہ دیگر جلوسوں کی 320 سی سی ٹی ویی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس ، بم ڈسپوزل ، ہیلتھ اور پولیس کی ٹیمیں چوکس ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سعادات منزل سے مرکزی جلوس برآمد ہو گا، راستوں پر دودھ و شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔