سکھر،17جولائی(اے پی پی): ترجمان سندھ حکومت و میئر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سکھر شہر میں ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں اور مرکزی جلوس کا دورہ کیا اورپولیس کنٹرول کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو اور ایس ایس پی امجد شیخ نے ترجمان سندھ حکومت و میئر کو انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔
ایس ایس پی امجد شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دس محرم کا ماتمی جلوس صبح دس بجے شکارپور پھاٹک سے برآمد ہوا،12 بجے مرکزی امام گاہ خیر آفت سے پہنچ گیا ہے،رات12 بجے تک شام غریباں ہو گی ، 2.7 کلو میٹر پر جلوسوں کے روٹس محیط ہے،جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے 783 پولیس اہلکار تعینات ہیں، جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمرون اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھرکا کہنا تھا کہ سکھر میں ۹ اور ۱۰ محرم الحرام کو بڑے جلوس برآمد ہوتے ہیں، امن و امان کی صورتحال بہت بہتر رہی ہے،50 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرون سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے،800 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جو تین شفٹوں میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں،کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کےلئے پاک فوج اور رینجرز کے جوان آن بورڈ اور آن گراﺅنڈ ہیں،مرکزی جلوس میں 50 ہزار سے زائد عزاداروں کی شرکت متوقع ہے،گرمی بہت زیادہ ہے، ہم نے 30 سے زائد بڑی سائز کے انڈسٹریل پنکھے لگائے ہیں تاکہ حبس سے عز اداروں کو بچایا جائے،25 ڈیواٹرنگ گنس بھی فراہم کی گئی ہیںیکم محرم الحرام سے ۹ عاشورہ تک مجموعی طور پر انتظامات بہتر رہے ہیں،امید ہے کہ 10 محرم الحرام کو تمام جلوس اور مجالس خیروآفیت سے گذر جائیں گے۔