رینالہ خورد،17 جولائی (اے پی پی ):یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ بیت الحسین ریلوے روڑ سے برآمد ہو گیا ہے ،جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کو خار دار تاریں اور قناتیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے ۔پولیس کی جانب سے 100 سے زائد پولیس اہلکاراور سول ڈیفنس کے اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ریسکیو 1122ڈاکڑر پیرامیڈیکل سٹاف واپڈا کا عملہ جلوس کے ساتھ امدادی کارروائیوں کے لئے موجود ہے ۔