یوم عاشورہ پر گوجرخان سے 22جلوس برآمد ہونگے، سیکورٹی ہائی الرٹ

12

گوجر خان ،17 جو لائی (اے پی پی ): ملک کے دیگر علاقوں کی طرح گوجر خان میں محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں سے جلوسوں کے برآمد ہونے کا سلسلہ جاری  ہے۔  تحصیل گوجر خان سے 22جلوس  برآمد ہونگے جن میں مندرہ سے 4 جاتلی سکھو سے 12 و مرکزی سٹی سے6جلوس برآمد ہونگے .مقامی سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی طرف سے بھی جلوس کے روٹ کے اطراف میں پانی و دودھ کی سبیلیں  لگایا گئی ہیں۔

 پولیس و ضلعی تحصیل انتظامیہ کی طرف فول پروف سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضر  ظہور  و ڈی ایس پی سرکل وحید خٹک دیگر انتظامی افسران کے  ساتھ متحرک ہیں ۔گوجر خان سٹی سے مرکزی امام بارگاہ سے جلوس برآمد ہو کر اپنے مقررہ روٹ پر موجود ہے جہاں سے یہ گزرتا ہو کوٹ سیداں امام بارگاہ میں اختتام پزیر ہو گا۔ جلوس کے تمام راستوں پر سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے افسران و نوجوان  ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

  اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضر نے اے پی پی سے گفتگو میں کہا کہ تحصیل بھر میں 22مقامات سے جلوس برآمد ہو رہے ہیں جہاں ضلعی تحصیل انتظامیہ کے افسران و ٹیمیں ڈیوٹی پر موجود ہیں  تمام انتظامات کو  برائے راست مانیٹر کیا جا رہا ہے۔