خانیوال،17 جولائی (اے پی پی ): محرم الحرام کے سلسلہ میں مرکزی امام بارگاہ حسنیہ سے نکلنے والا ماتمی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گیا۔ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔عزاداروں کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے سبیل کا انتظام کیا گیا تھا۔ شفاعت خان ڈاہا اور جمیل خان ڈاہا کی کوٹھی پر مجلس شام غریباں برپا ہو گی۔