ژوب -دھناسر شاہراہ( این-50)   ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ،  این ایچ اے

9

اسلام آباد,18جولائی  (اے پی پی):نیشنل ہائی وے  اتھارٹی کی جانب سے ژوب -دھناسرشاہراہ (این-50) کو مرمت کرنے کے بعد ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔

ترجمان این ایچ اے کے مطابق ژوب-دھناسر شاہراہ  کا کچھ حصہ گزشتہ شب شدید طوفانی بارش کے باعث ٹریفک کے لئے معطل ہوا تھا،این ایچ اے عملہ اور مشینری سڑک بحال کرنے کے لئے فعال و مستعد ہے،  بھاری  ٹریفک کو قلعہ سیف اللہ،لورالائی،ڈی جی خان کی طرف سے راستہ دیا گیا ہے۔

ترجمان این ایچ اے نے مزید کہا کہ این ایچ اے عوامی سہولت کے پیش نظر شاہراہوں کو ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔