حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام تراقدامات کر رہی ہے؛ ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقارعلی بھٹی

14

 سرگودھا،18جولائی (اے پی پی): اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن ِقومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمدشہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے حل اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن ِقومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے جمعرات کو ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی)کے سٹیشن آفس کے دورے کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سٹیشن مینجر مخدوم شاہ لطیف اوردیگر سٹاف ممبران  نے اُنکا استقبال کیا۔

رکن ِقومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ حکومت مختلف منصوبے شروع کرکے ملک کی خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنائے گی۔ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے مہنگائی سے نمٹنے اور بے روزگاری کو کم کرنے کے لیے حکومت کی انتھک کوششوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سے ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے روشنی کی کرن تھی اور رہے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)جمہوری اقدار کے فروغ کی ضامن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے لوگوں کے حقوق کے تحفظ اور قومی سلامتی اور ترقی کو یقینی بنانے میں مسلسل ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔