فیصل آباد، 18 جولائی(اے پی پی ):فیصل آباد پولیس کی جانب سے تھانہ سٹی تاندلیانوالہ ایس ایچ او نے پولیس دستے کے ہمراہ شہید کانسٹیبل محمد شہزاد،شہیدکانسٹیبل لیاقت علی کی برسی کے موقع پر شہدا کی قبر پرحاضری دی،پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی ، شہداکی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔
شہداء نے دوران پولیس مقابلہ اپنی فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ فیصل آباد پولیس کی جانب سے شہدا کی فیملی میں تحائف تقسیم کیے گئے ۔