بدین،18 جولائی (اے پی پی ):بدین اور آس پاس کے علاقوں میں شدید گرمی کے بعد بارش شروع ہو گئی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ گزشتہ ایک ہفتے سے بدین ٹنڈوباگو تلہار ماتلئ گولارچی سمیت آس پاس کے علاقوں میں شدید گرمی کی وجہ سے شہری پریشانی سے دو چار تھے۔ بارش پڑنے سے بدین اور اس کی ساحلی پٹی سمیت آس پاس کے علاقوں میں بارش شروع ہوئی تو شہریوں نے بارش میں نہا کر گرمی کی شدت کو ختم کیا۔