گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بنوں ڈومیل وزیر سے تعلق رکھنے والے جرگہ کی ملاقات

15

بنوں،19 جولائی (اے پی پی ): گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بنوں ڈومیل وزیر سے تعلق رکھنے والے جرگہ نے  ملاقات کی۔ جرگہ کے اکابرین ملک اختر جان، مشرف عالمگیر، عارف، حاجی امان اللہ اور دیگر نے گورنر خیبرپختو نخوا کو علاقائی صورتحال اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا، صوبائی سیکرٹری کوارڈینیشن فرزند علی خان وزیر بھی موجود تھے۔