سرگودھا،20 جولائی (اے پی پی): ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا حافظ محمد عمران نے ریجنل ڈائریکٹوریٹ، اینٹی کرپشن سرگودھا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں براہ راست عوام کی شکایات سنی گئیں اور موقع پر احکامات دیئے گئے۔
کھلی کچہری میں آج31سائلیں پیش ہوئے جنہوں نے مختلف محکمہ جات کے خلاف شکایات پیش کیں۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے آئے ہوئے سائلین کی شکایات سنی اور افسران کو ہدایات دی کہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کر کے رپورٹ پیش کریں۔