لاہور؛صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 2 ارب 37کروڑ روپے سے زائد فنڈز منظور

13

لاہور، 22 جولائی،( اے پی پی): صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 2 ارب 37کروڑ روپے سے زائد فنڈز منظور،فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے آٹھویں اجلاس میں دی گئی۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے اجلاس کی صدارت کی ۔چوبرجی گارڈن لاہور میں ملازمین کے لئے رہائشی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 1ارب 49 لاکھ پنجاب کی جیلوں میں اضافی ملٹی سٹوری بیرکس کی تعمیر کیلئے 47کروڑ 61 لاکھ اور پنجاب ہاؤس اسلام آباد کی تزئین وآرائش کیلئے 89کروڑ 33لاکھ کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔