سکھر،22جولائی(اے پی پی):سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے صارفین کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا آغاز کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سب ڈویڑن آفیسرنے آنے والے صارفین کے بلوں کی ادائیگی، ڈیڈکشن، تبدیلی میٹر، اوور لوڈنگ، کم وولٹیج، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور دیگر شکایات کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
سیپکو سب ڈویڑن گولیمار کے ایس ڈی او اسامہ اعجاز، ھائڈرو لیبر یونین کے وائس چیئرمین یاسر منگی، فرحان ماکو و دیگر نے بتایا کہ سیپکو افسران کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق صبح 11 سے دوپھر ایک بجے تک روزانہ کی بنیاد پر شکایات سن کر صارفین کو ریلیف دیا جا رہا ہے، اس امر سے ریکوری میں بہتری آنے کے ساتھ ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا موقع میسرہوا بے، ایک دن میں 30 شکایات رجسٹرڈ ہو رہی ہیں ، جن میں سے کچھ شکایات کو فوری حل کرنے کے علاوہ کچھ بالا افسران کو کارروائی کے لئے بھیجی جاتی ہیں، درین اثنا ہم صارفین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی شکایت کو نمٹا نے کی کوشش کرتے ہیں۔