ملتان؛ ڈپٹی کمشنر کا نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ 

18

ملتان،23جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ،پراجیکٹ ڈائریکٹر رانا طفیل نے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 646 ملین کی لاگت سے نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے، جنوبی پنجاب کا جدید ایگریکلچر ریسرچ سنٹر 472 ملین سے لاگت سے بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کیلئے نئے ہاسٹلز کیلئے 222 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ زرعی شعبے میں بہتری کیلئے ریسرچ کا فروغ  اور جدید مشینری ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر یونیورسٹی کے طلباء کو عالمی معیار کے مطابق سیکھنے کاماحول فراہم کرینگے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ ایگریکلچر یونیورسٹی کی توسیع اور فیکلٹی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔

 ڈپٹی کمشنر اور وائس چانسلر نے زہر تعمیر منصوبوں کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔