ڈپٹی کمشنربھکرکا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا  دورہ ،صحت کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ

51

بھکر، 23 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر علی اکبر بھنڈر  نے ڈی ایچ کیو ہسپتال  دورہ کے دوران مریضوں سے بات چیت کی اور صحت کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات  کے مطابق ضلع بھر کے ہسپتالوں اور مراکز صحت پر خصوصی چیک اینڈ بیلنس برقرار رکھا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد عام آدمی کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال عملہ کو تاکید کی کہ مریضوں کیساتھ حسن اخلاق سے پیش آیا جائے ان کیلئے ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں قطعی طور پر غفلت نہ برتیں اور اپنی ڈیوٹی احسن انداز میں ادا کریں۔