سکھر: سرسو کیجانب سے موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے نئے پروگرام کا آغاز

19

سکھر،24جولائی(اے پی پی): سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو) نے میرپورخاص ضلع کے جھڈو کے علاقے میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے تین سالہ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔

 سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے میڈیا کنسلٹنٹ جمیل احمد کے مطابق، اس پروگرام کو جرمن وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی کی طرف سے مالی امداد فراہم کی جائیگی جس کا مقصد 43,164 افراد (22,445 خواتین اور 20719 مرد) رہائشیوں پر مشتمل 7,869 گھرانوں کو بالواسطہ اور بالواسطہ طور پر موسمیاتی لچکدار زراعت اور بنیادی ڈھانچے کے اقدامات کے ذریعے فائدہ پہنچانا ہے، خاص طور پر 2022 کے سیلاب سے متاثر ہونے والی کمیونٹیز پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچہ زراعت کی بحالی ہے، یہ پروگرام سی بی ڈی آر ایم کے بارے میں تربیت بھی فراہم کرے گا تاکہ ڈی آر آر پلانز، انخلاءکے منصوبوں وغیرہ کے ذریعے کمیونٹیز کی لچک کو بڑھایا جا سکے جو کمزور کمیونٹیز کے لیے موسمیاتی خطرات سے تحفظ فراہم کرے گا،مختلف آب و ہوا کے موافق معاش اور آمدنی پیدا کرنے کے متبادل طریقے استعمال کرنے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھنے کے جز کے تحت، 407 افراد، جن میں 204 خواتین اور 203 مرد شامل ہیں، کو 300,000 روپے سے لے کر 800,000 روپے تک مالیاتی گرانٹس سے نوازا جائے گا۔

مزید موسمیاتی تبدیلی پر کاروبار کے تحت 20 گروپس 2.5 ملین تک کی گرانٹ مل سکے گی،اس پروگرام کی سرگرمیاں 1 اگست 2024 کو شروع ہوں گی، جوکہ سرسو کی جانب سے اس پر عمل کیا جائے گا۔ یہ اقدام ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں لچک پیدا کرنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے،اس پروگرام کا باضابطہ اعلان حیدرآباد میں منعقدہ ایک تعارفی تقریب میں کیا گیا، جہاں مقررین نے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سندھ میں بڑھتی ہوئی غربت سے نمٹنے کے لیے فوری طور اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

 سرسو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ڈتل کلہوڑو،مالٹیسر انٹرنیشنل کے نمائندے کامران مجید، نعمت اللہ ساوند، علی اکبر ہنگورجو، ریڈیو پاکستان حیدرآباد کے اسٹیشن ڈائریکٹر فاروق حیات، ماروی اعوان، پروفیسر اسماعیل کنبھر، سروان بلوچ، آصف کھوڑو و دیگر نے زور دیا کہ متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔