سرگودھا؛میونسپل کارپوریشن کا ٹیکس، بلز اور فیسوں کی ادائیگی کیلئے ای بلنگ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

10

سرگودھا،25 جولائی (اے پی پی ): کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی کا انقلابی اقدام، صارفین کو ٹیکس ، بلز اور فیسوں کی ادائیگی کے لیے ای بلنگ  کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ ، شہری ایم سی کی کوئی بھی ادائیگی گھر بیٹھے اپنے موبائل فون سے کرسکیں گے۔

 اس ضمن میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پی ایم ڈی ایف سی اور میونسپل کارپوریشن نے باہمی اشترک سے سسٹم تیار کر لیا۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے جمعرات کے روز پی آئی ٹی بی اور پی ایم ڈی ایف سی کے ماہرین ان کے کانفرنس روم میں تیار کردہ اس  سسٹم بارے تفصیلی بریفیگ دی ۔

 بریفنگ میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن یاسر بھٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ، سی او ایم سی طارق پرویا اور سی او واسا رانا شاہد عمران سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صارف کو اس کے رجسٹرڈ موبائل فون پر ایم سی کی جانب سے بلز موصول ہوگا اور وہ اپنا سیوریج و پانی کا بل اور کسی قسم کی فیس و ٹیکس اپنے جائز کیش، بینکنگ اپپ، اے ٹی ایم ، موبائل ویلٹ اور ویب بینکنگ کے زریعے کر سکیں گے۔   صارفین کو  ڈاکخانہ کے زریعے بل ارسال کیے  بھی کیے جائیں گے اور وہ ای بلنگ ادائیگی کرسکے گا۔ اس ضمن میں پوسٹ افس سے جلد ایم او یو بھی کیا جا رہا ہے۔

کمشنر نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ایم سی کے صارفین کو سہولت کی فراہمی اور ادارہ کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلز وٹیکس کی ڈیلوری پر معمور ملازمین سے دیگر دفتر کام لیے جا سکیں گے ۔ ادارہ میں شفافیت کو فروغ ملے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ای بیکنگ کا بنیادی مقصد ایم سی کی سہولیات حاصل کرنے والے  صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے۔

 قبل ازیں کوئی بھی صارف عملہ سے ملی بھگت کرکے ٹیکس رقوم میں خرد برد کرسکتا ہے۔ ای بلنگ کے تحت ایسا صارف جو ادائیگی نہیں کرے گا ایم سی اسے فراہم کردہ سہولت معطل کر دے گا۔ ضمن میں باضابطہ افتتاح جلد گیا جارہا ہے۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر نے ای بلنگ و پیمنٹ سروس کی تیاری پر متعلقہ افسران کو شاباش بھی دی۔