ملتان، 25 جولائی (اے پی پی ):وفاقی محتسب ملتان کے ریجنل ہیڈ محمود جاوید بھٹی کی سربراہی میں وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر ملتان دفتر کی ٹیم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دفتر کا دورہ کیا اور وہاں خواتین کو درپیش آنے والے مسائل کا جائزہ لیا تفصیلی بریفنگ لی۔زونل ڈائریکٹر صائمہ بشیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر حنا دلاور زیدی نے خواتین کو دی جانے والے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصرہ بتول اور سارہ ذولفقار نے فیلڈ آفسسز کا دورہ کروایا اور وہاں موجود خواتین کے ہونے والے اندراج کے مراحل کا بارے تفصیلاً آگاہ کیا۔ سکولوں میں بنائے گئے فیلڈ آفس میں آنے والی خواتین کے لیے تسلی بخش انتظامات نہ کیے گئے تھے۔ خواتین کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں اور بینچ وغیرہ دستیاب نہ تھے جس پر ریجنل ہیڈ محمود جاوید بھٹی نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ڈائریکٹر سکول کے ایک مراسلہ جاری کیا جس میں خواتین کو کرسیاں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔