اسلام آباد، 25 جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے ملاقات میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کا وسیع پوٹینشل موجود ہے جس سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔
ملاقات کے دوران انہوں نے گلگت بلتستان سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام میں احساس محرومی دور کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔