وزیر اعلی پنجاب کا فوکس لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی پر مرکوز ہے ، لائیو سٹاک کی بہتری  کیلئے متعددمنصوبے شروع کئے جارہے ہیں؛ سید عاشق حسین کرمانی

6

لاہور،25جولائی ( اے پی پی ): صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی مارکیٹنگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چئیرمین  کمیٹی ابراہیم طارق شفیع،چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان تاثیر اور کمیٹی کے دوسرے اراکین کے علاوہ پی آئی ٹی بی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

   صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا فوکس لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی پر مرکوز ہے جس کے لیے  پنجاب حکومت نے حالیہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کی ہے، لائیو سٹاک کسانوں کی بہتری اور خوشحالی کے لیے متعدد منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جانوروں کے ایکسپورٹرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، پنجاب میں انملیز کےلئے ڈیزز فری زونز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جہاں پر تمام جانور رجسٹر اور ٹیگیڈ ہوں گے۔صوبہ میں پیٹس  پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا ہے۔

صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ بعد کٹیل ماڈل منڈیوں میں غیر رجسٹر شدہ جانور نظر نہیں آئے گا۔انھوں نے آن لائن مویشی منڈی کے ذریعے جانوروں کی خرید و فروخت کے میکناایزم کو مزید بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے کے احکامات جاری کئے۔

 صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں 80فیصد جانوروں کو ملکِ اور بریڈننگ کے لیے استعمال میں لائے جا رہا ہیں جن کو فٹننگ پروگرام پر عملدرآمد کے ذریعے ایکسپورٹ مقاصد کے لیے استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔انہوں  نے  منڈیوں میں مال و مویشی لانے والے ٹرانسپورٹروں کا پورا ڈیٹا اور گاڑیوں کے تمام ڈرائیوروں کی رجسٹریشن لازمی قرار دینے کی ہدایت کی۔انھوں نے پنجاب کٹیل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی جانوروں کی مفت ٹیگنیگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمپنی ترجیحی بنیادوں پر لاہور اور جھنگ کی  منڈیوں کو بہتر بنانے کے لیے اپنے زیادہ تر فنڈز کو استعمال میں لائیں ۔

 قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب کیٹل مارکیٹ کمپنی نے شاہ پور کانجراں منڈی اور ملہو موڑ مویشی منڈی فیصل آباد کے ڈویلپمنٹ پلانز و ڈیزائن پر تفصیلی بریفنگ دی۔انھوں نے اجلاس کو بتایا کہ شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کو ماڈل مویشی منڈی بنایا جائے گا جہاں پر قیام گاہوں کے ساتھ ساتھ ویکسینشن کیمپس بھی بنائے جائیں گے۔