اسلام آباد،30جولائی (اے پی پی):قومی اسمبلی میں بنوں کینٹ، ڈی آئی خان، ضلع کرم، گوادر عمان کی مسجد سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے سیکورٹی اداروں کے جوانوں اور ارکان قومی اسمبلی کے عزیز و اقرباء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔
منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر کے کہنے پر بنوں کینٹ دہشت گردی کے واقعہ میں 8 فوجی شہید ہوئے، ڈی آئی خان صحت کے مرکز پر دہشت گردوں کے حملہ سے 2 جوانوں سمیت پانچ افراد شہید ہوئے۔عمان مسجد پر دہشت گردوں کے حملہ میں پانچ پاکستانیوں سمیت دیگر افراد شہید ہوئے۔
ضلع کرم اور گوادر میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں، فیصل آباد میں اے سی پھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے پانچ افراد، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی والدہ، جمال شاہ کاکڑ کے چچا، سابق ایم این اے ارشد لغاری کی والدہ، تھرپارکر میں بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والے 20 افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔