سرگودھا؛ اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران میں اسناد و انعامات تقسیم

8

سرگودھا،30 جولائی (اے پی پی ):آر پی او شارق کمال صدیقی نے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، توقیر محمد نعیم،محمد عبداللہ لک، مطیع اللہ خان اوردیگر جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کیے جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے ضلع سرگودھا کے 11 افسران و جوانوں کو جاری کیے گئے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے، دیگرانعام حاصل کرنے والوں میں ضلع بھکر کے 06  جبکہ میانوالی کے 09  پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں۔

اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ پولیس کی بہادری اور دلیری کی داستان بہت طویل ہے، ہمارے جوانوں نے امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے بلاشبہ فرض کی راہ میں مشکلات کا سامنا کرنا بہادروں کا شیوہ ہے،پولیس کا ہر جوان ہر مشکل کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے۔