راجہ شہباز خان نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

13

اسلام آباد،31 جولائی (اے پی پی ): راجہ شہباز خان نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے،چیف جج گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ سردار شمیم خان نے راجہ شہباز خان سے بطور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، کوآرڈینٹر وزیر اعظم امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خاناور دیگر عہدیداران و معززین شامل تھے۔

حلف برداری کی تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور معزز مہمانوں نے چیف الیکشن کشمنر گلگت بلتستان راجہ شہبار خان  کو مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔