وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انسداد پولیو کی قومی ٹیم کی ملاقات

17

اسلام آباد،31 جولائی(اے پی پی ): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انسداد پولیو کی قومی ٹیم نے بدھ کو یہاں ملاقات کی جس دوران وزیراعظم کو انسداد پولیو کے حوالے سے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایسے بچے جو کہ پولیو ویکسین پینے سے محروم رہ گئے ان کے ڈیٹا کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے تا کہ ڈیجیٹل ٹریکنگ کی مدد سے ان کی ویکسینیشن کی جا سکے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسے علاقے جہاں سیکیورٹی کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں وہاں ہر بچے کو پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ملاقات میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو ڈاکٹر عائشہ رضا فاروق ، سیکرٹری قومی صحت ڈاکٹر ندیم محبوب اور نیشنل کوآرڈینیٹر برائے انسداد پولیو محمد انوار الحق موجود تھے۔