پشین ،31 جولائی ( اے پی پی):دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید لیویز اہلکار یاسیر الیاس اورعبدالقدیر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ شب پشین کے علاقے کلی ملیزئی میں واقع لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے لیویز اہلکار یاسیر الیاس کو انکے آبائی گاؤں کلی ہیکلزئی جبکہ عبدالقدیر کو کلی ملیزئی قبرستان میں مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کیا گیا۔
لیویز اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا لیویز کی قبروں پر سلامی بھی دی۔ ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل نے شہدا کے قبر پھول چڑھا کر فاتحہ خوانی کی۔
نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل ، ایس پی پولیس منظور احمد بلیدی اور اسسٹنٹ کمشنروں سمیت علماء ،سیاسی ، سماجی اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔