وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  کی  اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز آمد ، طلبا و طالبات میں سپورٹس کٹ اور ٹریک سوٹ تقسیم کئے

13

اسلام آباد،31 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  کی  اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز آمد ،  سکولوں اور کالجوں میں کھیلوں کے فروغ کے لئے طلبا و طالبات میں سپورٹس کٹ اور ٹریک سوٹ تقسیم کئے،  اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز آمدپر وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے طلبا و طالبات میں سپورٹس کٹ اور ٹریک سوٹ تقسیم کئے  جس کے بعد انہوں نے   سکول میں قائم جدید ترین کمپیوٹر لیب کا دورہ کیا اور  کمپیوٹر لیب میں طالبات سے کورسز کے بارے دریافت کیا۔ وزیرداخلہ نے سکول میں قائم دیگر سہولیات  کا بھی جائزہ لیا اور  ڈے کیئر سنٹر کا بھی دورہ  کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی باراسلام آباد کے پرائمری سکولوں کے بچوں کے لیے مفت  لنچ شروع کیا جا رہا ہے،اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے وزارت تعلیم کے ساتھ بھرپور معاونت کریں گے اور سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لئے مل کر کام کریں گے۔

اس موقع  پر  صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے  آئی پی پیز کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے ایم کیو ایم کے تحفظات وزیراعظم تک پہنچائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں احتجاج صوبائی معاملہ ہے،پاراچنار اور بلوچستان سمیت سکیورٹی معاملات پر صوبوں سے رابطے میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں صورتحال  متوازن ہے ،موجودہ سیاسی صورتحال میں ایسا کوئی ایشو نہیں کہ جس پر پریشانی کی ضرورت ہو۔