سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کا اجلاس

22

اسلام آباد ، 31 جولائی ( اے پی پی ):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت بروز بدھ پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔کمیٹی کو وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ اور اس کے متعلقہ محکموں کی صلاحیت اور رکاوٹوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔کمیٹی  کو  ایچ نائن اتوار بازار میں آتشزدگی کے حالیہ واقعہ پر بھی بریفنگ  دی گئی۔