قصور،31 جولائی (اے پی پی):شہباز شریف سپورٹس سٹیڈیم قصور میں چیف منسٹر آزادی کپ کا انعقاد کیا گیا۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بطور مہمان خصوصی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی۔ اراکین صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری، چوہدری احسن رضا خاں، صفیہ سعید، ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی اور دیگر نےشرکت کی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نےکمپلیکس میں سکول کی بچیوں کے ساتھ ہاکی میچ کھیلا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ٹارگٹ ہے کہ سرکاری سکولز کے بچے نیشنل لیول تک کھیلیں اور کھیل کے مقابلے سارا سال جاری رہیں۔