سرگودھا ،یکم اگست(اے پی پی ):آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی نے میانوالی دورے کے دوران تھانہ واں بھچراں کی انسپکشن کی۔ایس پی انوسٹی گیشن شوکت علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔فرنٹ ڈیسک ، آن لائن ریکارڈ ، حوالات، تھانہ کی سکیورٹی صورتحال اور کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
آر پی او نے تھانہ کا ریکارڈ مکمل اور صفائی کا معیار بہتر بنانے ،آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ علاوہ ازیں ہدایات کی گئیں کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے،مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر مسائل کو حل کیا جائے۔