سرگودھا؛ اراضی ریکارڈ کی ڈیجیلایزیشن ، پارسل میپنگ اور مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم پر  مشاورتی ورکشاپ

13

 

سرگودھا، یکم اگست (اے پی پی ):پنجاب ارین لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ کی طرف سے ضلع سرگودھا میں مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گی،ورکشاپ کا بنیادی مقصد اراضی ریکارڈ کی ڈیجیلایزیشن میں ریونیو عملے کی ٹریننگ پارسل میپنگ اور مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم کے بارے تکنیکی نکات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اپنے خطاب میں کمشنر محمد اجمل بھٹی کا کہنا تھا کہ اراضی کی بروقت تقسیم سے بہت سی پیچیدگیوں سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری بورڈ آف ریونیو اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اراضی اتھارٹی کی اس دی جانے والی روایات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پلس پراجیکٹ کی تکمیل سے پنجاب میں معاشی اور سماجی ترقی ممکن ہو سکے گی۔

  کمشنر  نے کہا  کہ موجود حکومت صدیوں پرانے ریونیو نظام میں جدت لا کر لوگوں کے اصل مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ نظام ٹیکنالوجی اور ڈیجیلایزیشن کا حسین امتزاج ہے۔ ان  کا کہنا تھا کہ معاشرے وہی ترقی کرتے ہیں جو وقت کے نزقتوں کے ساتھ چلتے ہیں۔ عدالتیں ونڈوں کی تقیسم کے کیسز سے بھری پڑی ہیں۔ انہوں نے ریونیو افسران پر زور دیا کہ وہ اس اہم منصوبے کی اونر شپ لیں ۔

اس موقع پر پلس کے افسران رانا محمد سہیل اسلم ، وقاص مشتاق طور ، ملک وسیم اعوان اور سید محمد طیب نقوی نے شرکاء کے مختلف سوالوں کے تفصیلی جواب دیتے ہوئے بتایا کہ پلس پنجاب بھر میں ڈیجیٹائز یشن کے زریعے اراضی ریکارڈ کے ایک ایسے مربوط نظام کے قیام میں مصروف عمل ہے جس کے زریعے اراضی کے معاملات میں سہولت اور آسان رسائی ممکن ہوگی ۔ پلس کے مقاصد پنجاب میں اراضی ریکارڈ کے نظام کو جدید بنانا، اراضی ریکارڈ تک آسان اور محفوظ رسائی ، حقوق اراضی کا یقینی تحفظ اور شفافیت ، جنس ، مذہب اور طبقے سے قطع نظر ہر شہری کے ملکیتی اور ورسٹی حقوق کا تحفظ ، تقسیم کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد اراضی ریکارڈ کو ڈیجیٹل نقشہ کے ساتھ منسلک کرکے محفوظ کرنا اور نظر انداز ہونے والے طبقات خصوصا خواتین کے وراثتی و ملکیتی حقوق کو مدنظر رکھنا ہے۔