پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہی ترقی حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے؛ وفاقی وزیر احسن اقبال   

18

اسلام آباد، یکم اگست (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،  ترقی  اور خصوصی اقدامات احسن اقبال   نے کہا ہے کہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہی ترقی حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے۔

ان  خیالات   کااظہار انہوں نے  جمعر ات کو یہاں نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (این پی او) کے اجلاس کی صدارت کرتے  ہوئے کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے  احسن اقبال نے نیشنل پروڈکٹیوٹی ماسٹر پلان کو سراہا اور کہا کہ یہ  پاکستان کی پیداواری صورتحال کو تبدیل کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک فریم ورک ہے جو ایشین پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (اے پی او) ٹوکیو جاپان اور کورین ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (کے ڈی آئی) کی معاونت سے تیار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے لیے ترقی حاصل کرنے کا واحد راستہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو زرعی صنعت میں پیداواری صلاحیت بڑھانے اور اپنی مصنوعات کی قدر میں اضافے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ میلکم بارلج کوالٹی ایوارڈ کے  انداز  میں  پر پروڈکٹیوٹی ایوارڈز کا انعقاد کریں، ایکسی لینس ایوارڈ کے اجراء سے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی تنظیموں کی حوصلہ افزائی  ہو گی جس کے نتیجے میں کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ اسی طرح، ان تصورات کے نفاذ سے اداروں کے منافع اور مسابقت میں اضافہ ہوگا۔