نوشہرہ ورکاں،02 اگست (اے پی پی): ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں محسن علی کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مرتکب افراد کو پکڑنے کے لیے اسپیشل ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور کوئی کتنا بھی با اثر کیوں نہ ہو معافی کا حقدار نہیں ہو گا۔
گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں گزشتہ ماہ کے دوران چاروں سب ڈویژنوں میں بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران 68 افراد بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے اور تمام بجلی چوری کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ 53107 یونٹس بھاری ڈیٹیکشن بل 2155090 کے ڈالے گئےاور 782100 روپے ریکور بھی کیے گئے ہیں بجلی چوروں کے خلاف اب تک کی گئی کارروائی میں ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں محسن علی کی کمانڈ میں چاروں سب ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز مبشر حسین،سکندر ریاض ،فہد حسین ،اور ایس ڈی او نوکھر رئیس الرحمان نے 11 ماہ کے دوران بھر پور کارروائی کی، ایس ڈی او تتلے عالی فہد حسین جولائی 2024 میں بجلی چوری پکڑنے میں سر فہرست رہے اور 27 بجلی چوروں کو شکنجے میں لے آئے اور پولیس نے اکثر افراد کو گرفتار کر کے مقدمات عدالت کو بھیج دیئے ہیں۔