بورے والا،03 اگست (اے پی پی ):بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بورےوالا کی سول سوسائٹی اور انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے ، اس موقع پر شہریوں کو مختلف اقسام کےپودے مفت تقسیم کیے گئے اور ان پودوں کی بہتر نگہداشت کے لیے آگاہی بھی دی گئی۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ملک میں موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اپنے ملک کو موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کر سکتے ہیںجبکہ اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق کا کہنا تھا کہ ہم نے سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر شجر کاری کی کمپین کا آغاز کردیا جس میں ہم فلتھ ڈپو ختم کرکے وہاں بھی پودے لگائیں گے۔