خیرپور اور اسکے گردونواح میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع

30

خیرپور،03 اگست (اے پی پی ):خیرپور اور اسکے گردونواح میں تیز ہواوں کے ساتھ  بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔خیرپور سمیت ٹھیڑی ببرلوں پریالوں پیر گوٹھ ٹنڈو مستی خان میں شدید بارش ہورہی ہے، تیز ہواوں اور بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں  جبکہ  بجلی کا نظام معطل ہوگیا اور کجھور کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔