یوم آزادی  ؛ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سبز ہلالی پرچموں کیساتھ ساتھ پودے  بھی  خریدیں

10

آزادی کا مہینہ ہرے جھنڈوں ، ملی نغموں اور وطن سے محبت کا مہینہ ہے۔ اگست آتے ہی ہر گھر، محلے ، بازار اور پورے  کے پورے شہر سبز رنگوں میں رنگ جاتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ  آزادی کا احساس دلوں کو تسکین پہنچاتا ہے۔

آزادی، آزاد فضا میں سانس لینے کا نام ہے، ایک جدوجہد کا نام ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے کی اور ہمیں یہ وطن دیا۔ وطن کو سنوارنا اور اسے رہنے کیلئے  ایک خوبصورت جگہ بنانا اب ہمارا کام ہے۔

وطن عزیز پاکستان اس وقت کئی چیلنچز سے نبردآزما ہے،جن میں سب سے اہم موسمیات تبدیلی اور اس کے مضر اثرات ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کی بقا کیلئے خطرہ ہے اور اس سے نمٹنے کا ایک ہی حل ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور اس متعلق آگاہی پھیلائیں۔

یوم آزادی ایک بہترین موقع ہے جب ہم سب ایک ہو کر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا عزم کریں،اس 14 اگست کو سبز ہلالی پرچموں کے ساتھ ساتھ پودے خریدیں اور پاکستان کو سرسبز بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں،ایسے پودے خریدیں جو صحت مند ماحول میں حصہ ڈالیں کیونکہ ملک کو بچانا ہے،موسمیات تبدیلی کو ہرانا ہے۔