سرگودھا؛ یوم شہدا ء پولیس پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی جانب سے شمعیں  روشن

12

سرگودھا،04 اگست (اے پی پی ):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے نظرئیے کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن کی جانب سے  شہدا پولیس کی یاد میں یوم شہداء آج منایا جا رہا ہے، اس موقع  پر پٹرولنگ پولیس سرگودھا کے شہدا ءعرفان شہید اور ہارون الرشید شہید کی یاد میں آزادی چوک پر شمعیں روشن کیں گئی جس میں ایس پی پٹرولنگ پولیس اختر حسین جوئیہ نے ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے ہمراہ پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔

تقریب میں پٹرولنگ پولیس کے افسران شہدا ءکے لواحقین اورمقامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی پٹرولنگ پولیس اختر حسین جوئیہ کا کہنا تھا کہ شہدا ءہماری میراث ہیں اور پٹرولنگ پولیس کے افیسران اور جوان کبھی بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ  جو قومیں اپنے شہدا ءکو یاد رکھتیں ہیں وہ کبھی زوال پزیر نہیں ہوتی۔