خانیوال،04 اگست (اے پی پی ):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سبزی منڈیوں میں عوام دوست سیل کائونٹرز کا قیام کردیا گیا ہے،عوام دوست سیل کائونٹرز قائم کرنے کا مقصد شہریوں کو ہول سیل ریٹ پر سبزیاں اور پھل فراہم کرنا ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کا عوام دوست سیل کائونٹر کا معائنہ کیا ،سبزیوں پھلوں کے معیار اور ریٹ چیک کیے ۔
اسسٹنٹ کمشنرز عوام دوست سیل کائونٹرز پر اشیاء کی فراہمی کی مانیٹرنگ کرینگے۔شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے مزید اقدامات بھی کیئے جارہے ہیں۔ عوام دوست سیل کاِونٹرز کے منڈیوں میں قیام کا مقصد سبزیوں،پھلوں کی ہول سیل ریٹ پر بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔