اوکاڑہ ،04 اگست (اے پی پی ):یوم شہداء پولیس پر شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کاانعقاد کیا گیا ، صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی ، ایم پی اے میاں محمد منیر، ایم پی اے غلام رضا ، وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی،پاک آرمی کے آفیسرز، تاجروں،ممبران امن کمیٹی، سول سوسائٹی کے افراد،صحافیوں اور شہریوں نےشرکت کی۔
تقریب کا آغاز قومی ترانے سےکیا گیا۔شہدا کی یاد میں ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی۔اس موقع پر شہداء اوکاڑہ پولیس کی فیملیز نے خصوصی طور پر شرکت کیاور2017 سے پہلے شہدا کی فیملز کی رہائش کے لیے05خصوصی پلاٹس کی تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیزسندھو شہداء کی فیملیز کے ساتھ گل مل گئے انکے مسائل دریافت کر کے موقع پر حل کرنے کے احکامات دیئے۔بچوں نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملی نغمےگائے۔پولیس کی جانب سےشہداء کی فیملیز میں تحائف بھی تقسیم کیے گئےشرکاء تقریب کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
اس موقع پرڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کہا کہ پولیس کے 42 سپوتوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا،اوکاڑہ پولیس اپنے شہداء کی فیملیز کیساتھ ہمیشہ کی طرح ساتھ کھڑی ہے،زندہ قومیں ہمارے مستقبل کیلئے خود کو قربان کرنے والے شہدا کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔انہوں نے کہا کہ شہید اپنے لہو سے قوم کی تاریخ رقم کرتے ہیں، اوکاڑہ پولیس کی تاریخ بھی ان چمکتے ستاروں سے تابندہ و جاوید ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیےخصوصی دعا کی۔